ختم نبوت کے بارے میں احادیث مبارکہ

حدیث 1

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا

بیشک رسالت اور نبوت ختم ہو گئی، اب میرے بعد نا کوئی رسول ہے نا کوئی نبی ہے۔

ترمذی شریف، کتاب الرؤیا: حدیث 2279

حدیث 2

حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا

عنقریب میری امت میں تیس کذاب ہوں گے اور ان میں سے ہر ایک گمان کرے گا کہ وہ نبی ہے، ہلانکہ میں آخری نبی ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں

ابوداؤد شریف کتاب الفتن و الملاحم

حدیث 3

حضرت عرباض بن ساریہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے مروی ہے،رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا

بیشک میں اس وقت بھی ، اللہ کریم کے حضور لوحِ محفوظ میں خاتم النَّبیّن لکھا تھا جب حضرت آدم علیہ السلام اپنی مٹی میں گندھے ہوئے تھے۔

مسند امام احمد

Similar Posts