دل و جان سے کلمے کا استقبال کیجئے
دل و جان سے کلمے کا استقبال کیجئے
در مرشد کے ٹکڑوں کو حلال کیجیے
لا کو کھینچیے ناف سے قالبی تلک
سانس بند کیجیے، یہ خیال کیجئے
نفی کیجیے ہر ہر معبود باطل کی
اثبات کی ضربوں سے پھر پامال کیجیے
فیضان سیفی کا نور ، نور دیکھیے
غیر خدا کو بھولیے ، وصال کیجیے